تازہ تر ین

سونم کپور نے ٹویٹر پر اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی جانب سے نام تبدیل کرنے کی وجہ سامنے آگئی ۔سونم کپور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ کا نام سونم آہوجا کپور سے تبدیل کرکے ذویا سنگھ سولنکی رکھ لیا ہے جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک بحث سے چھڑ گئی تھی تاہم اب اداکارہ کے نام کی تبدیلی کی وجہ سامنے آنے کے بعد تمام قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کے نام تبدیل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ ’دی ذویا فیکٹر‘ نامی ناول پر بننے والی فلم میں ذویا سنگھ سولنکی کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس میں ا±ن کے مد مقابل دل کور سلمان ڈیبیو کر رہے ہیں۔ذویا فیکٹر نامی ناول کی کہانی ذویا سنگھ سولنکی نامی راجپوت لڑکی کی زندگی پر مبنی ہے جوکہ اپنی نوکری کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم سے ملتی ہے۔
خوش قسمتی سے یہ لڑکی پوری ٹیم کے لیے خوش بخت ثابت ہوتی ہے جوکہ بعد میں ایک کرکٹر کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے۔واضح رہے کہ فوکس اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو ابھیشیک شرما ہدایت کر رہے ہیں یہ فلم رواں سال 5 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain