تازہ تر ین

فیکٹری ایریا : جائیداد کی خاطر ظالم نے بھائی ، بہن ، بھانجی قتل کر دی

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )فیکٹری ایریا کے علاقہ میں 2خواتین کو قتل کر نے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کا غازی روڈ پر چھاپہ مارنے کے دوران ملزم نے گھر کی چھت سے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ،ملزم کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا اور 3پولیس کانسٹیبل شدید زخمی جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دوہرے قتل کی واردات کرنے والا ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز فیکٹری ایریا کے علاقہ میں جائیداد کے تنازعہ پر مقصود نامی شخص نے فائرنگ کرکے بہن بھانجی کو قتل کر دیا تھا تاہم ملزم مقصود کی گرفتاری کیلئے ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر عتیق ڈوگر کو ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹاسک دیا جس پر ملزم کی موبائل لوکیشن پر فیکٹری ایریا کے علاقہ مدینہ کالونی میں چھاپہ مارا تو ملزم گھر کی چھت پر چڑھ گیا اور پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث انسپکٹر عتیق ڈوگر اور کانسٹیبل وقار اور افتخارملزم کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جبکہ پولیس کی مبینہ طور پر جوابی فائرنگ سے ملزم بھی گولیاں لگنے سےشدید زخمی ہو گیا تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا یا گیا جہاں ملزم مقصود جانبر نہ ہو سکا دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ کانسٹیبل وقار اور افتخار کے سر میں گولی لگنے کی وجہ سے دونوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ملزم کی لاش کو بھی مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain