تازہ تر ین

سعودی ولی عہد کا دورہ ترقی اور خوشحالی کی نئی راہ متعین کریگا: عثمان بزدار

لاہور (خبر نگار) وزےراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اوردےگر سعودی بھائےوں کی پاکستان آمد پر خوش آمدےد کہتے ہےں۔حکومت پنجاب اورصوبہ بھر کے عوام شہزادہ محمدبن سلمان کا خےر مقدم کرتے ہےں ۔سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ تمام پاکستانیوں کےلئے خوشی اور فرحت کا باعث ہے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے اےک بےان مےں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اورپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری و تجارتی معاہدوں سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی ۔ سعودی عرب کےساتھ وسیع پیمانے پرسرمایہ کاری کے معاہدوں سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مزیدبہتر اور مستحکم ہوں گے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ ملت اسلامیہ کی مشکلات کے حل کےلئے پیشرفت کا سبب بنے گا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے ترقی و خوشحالی کی نئی راہ متعین ہو گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مناواں کے علاقے میں شادی میں ہوائی فائرنگ سے آٹھ سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں پولیو کا کیس سامنے آنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آج تعطیل کے باوجود اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جس میں پولیو کی روک تھام کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کو پولیو کیس سامنے آنے کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔ صوبائی وزیر صحت وزراءاعلیٰ حکام اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران اجلاس میں شرکت کریں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain