تازہ تر ین

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، مختلف مقامات پر بوسیدہ املاک کے جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں تاہم ان سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 12 کلومیٹر زیر زمین تھی جب کہ اس کا مرکز قلات سے 60 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain