تازہ تر ین

شہزادہ سلمان پاکستان میں الیکشن لڑیں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لیں: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان اتنے مقبول ہیں کہ اگر پاکستان میں الیکشن لڑیں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لیں۔شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد نے خود کو پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آج جب میں نے اپنا فون دیکھا تو مجھے لگا کہ شہزادہ سلمان پاکستان میں اتنے مقبول ہیں کہ اگر وہ یہاں الیکشن لڑیں تو مجھ سے زیادہ ووٹ حاصل کریں۔سعودی ولی عہد گزشتہ روز اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان تقریباً 20 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔سعودی ولی عہد کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے بھی نوازا گیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved