تازہ تر ین

سعودی عرب کی جانب سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری خوش آئند:شاہد حسن ، عالمی عدالت میں پاکستان کا کیس مضبوط بھارت کے موقف کی شنوائی مشکل: احمر بلال ، سعودی ولی عہد کا دورہ تاریخی تھا :ایئرمارشل (ر) شاہد لطیف کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی سعودی ولی عہد کی جانب سے اکیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے خوش آئندہیں اس سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو گی۔ چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون “ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے سرمایہ کاروں کو یہ پیغام بھی جائے گا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے۔مفاہمت کی یاداشت ارادے کا اظہا ر ہے ۔اب ہمیں بھی چاہئے اپنے ملک میں خود بھی سرمایہ کاری کرے میڈیا اس حوالے سے کردار ادا کرے۔ہمیں اپنے بھارت پر بھی نظر رکھنا ہو گی کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش نہ کرے۔ماہر قانون احمر بلال صوفی نے کہا کہ سعودی عرب میں قوانین بہت سخت ہیں البتہ معمولی جرائم میں قید پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کر دی جائیں گی جو ایک بڑا اقدام ہے میرے خیال میں تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔کلبھوشن کیس میں اس مرتبہ پاکستان کی تیاری بہتر ہے۔میرے خیال میں عالمی عدالت میں پاکستان کا کیس مضبوط ہے۔عالمی عدالت میں بھارت کے موقف کی شنوائی بہت مشکل ہے۔ایئر مارشل ر شاہد لطیف نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ ماضی کے دوروں سے بھی زیادہ تاریخی تھا۔سعودی کی سرمایہ کاری سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے قریب آنا چاہتا ہے۔بھارت کی پو ری کوشش تھی پاکستان کو تنہا کر دے لیکن بھارت کو ناکامی ملی بلکہ اب بھارت تنہاءہو گیا۔میں سمجھتا ہوں موجودہ حکومت نے خارجہ پالیسی پر بہت کام کیا۔پاک سعودی دفاعی تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنماءمیاں زبیر نے کہا کہ سعودی اور پاکستان کے تعلقات کی بہتری خوش آئند ہے لیکن اپوزیشن کو نہ بلانا مثبت رویہ نہیں،ہم حکومت میں ہوتے تو اپوزیشن کو مدعو کرتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain