تازہ تر ین

آرمی چیف ، سعودی ولی عہد ملاقات ، سکیورٹی صورتحال ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، دونوں رہنماو¿ں کے درمیان افغان طالبان مذاکرات، دفاعی تعاون سمیت خطے کی مجمودی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم ہاو¿س میں آرمی چیف سے سعودی ولی عہد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی مومود تھیں۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان پاک سعودی تعلقات، دفاعی تعاون، خطے کی سکیورٹی صورت حال باالخصوص افغان طالبان مذاکرات بارے تبادلہ خیال کیا اور اس عمل میں ہونے والے پیش رفت اطمینان کا اظہار کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں اور دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کو سراہا۔ دونوں نے دفاعی وفوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں باہمی تعلقات اور فوجی تعاون پر تفصیلی بات چیت اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تعلقات او فوجی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران خطے کی سکورٹی صورتحال کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور اور سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کااس موقع پر کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان برادر دوست ملک ہیں۔دونوں ممالک تمام مشکل حالات میں ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ ملاقات میں خطے میں سلامتی، افغان مصالحتی عمل سمیت مشرق وسطیٰ میں امن وامان او مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain