تازہ تر ین

عرب میڈیا نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو شہ سرخیوں میں شا ئع کیا

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)عرب میڈیا نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو اپنی شہ سرخیوں کی زینب بنایا ۔تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان کے اس انتہائی اہم دورے کو پاکستانی ذرائع ابلاغ نے خصوصی کوریج دی، عرب میڈیا نے بھی دورے کو اپنی شہ سرخیوں کی زینت بنایا۔سعودی عرب کے انگریزی اخبار سعودی گیزیٹ نے اپنی اخبار کی شہ سرخی میں لکھا کہ پاکستان میں محمد بن سلمان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا اور پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی جے ایف-17، ایف-16 لڑاکا طیاروں نے سعودی شہزادے کے جہاز کو اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا۔اسی ادارے نے اپنی ویب سائٹ کی اسٹوری میں لکھا کہ سعودی ولی عہد اور پاکستان کے وزیر اعظم نے 20 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط کردئیے۔محمد بن سلمان کے دورے اور وزیر اعظم سے ملاقات کو خلیج ٹائمز نے سعودی شہزادے کے بیان سے سرخی کا حصہ بنایا۔خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی ولی عہد نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان بہت اہم ہوگا۔انہوں نے لکھا کہ محمد بن سلمان کے دورے نے پاکستان کے اقتصادی مستقبل کے بارے میں ا±مید ظاہر کی ہے۔عربی خبر رساں ادارے عرب نیوز نے لکھا کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر کا معاہدہ کرلیا۔انہوں نے محمد بن سلمان کی جانب سے عمران خان کو کہے گئے ان الفاظ کو بھی سرخی کی زینت بنایا کہ سعودی عرب میں آپ مجھے پاکستان کا سفیر تصور کریں۔ادارے نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی شہزادے سے ملاقات میں کہا کہ اسلام آباد اور ریاض اپنے تعلقات کو بڑھا کر اس سطح پر لے آئے ہیں جہاں پہلے کبھی نہیں تھے۔عرب نیوز نے ایک اور خبر کی سرخی کچھ اس طرح سے لگائی کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کونئی سطح پر پہنچا دیا۔اسی طرح سعودی عرب کی کاروباری نیوز ویب سائٹ الاقتصادیہ نے اس اہم دورے کو اپنی شہ سرخی بنایا اور لکھا کہ ریاض اور اسلام آباد نے 20 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو تقویت دی۔سعودی عرب کی قومی زبان کے اخبارالوطن نے بھی اس دورے کو اپنے اخبار میں سب سے اہم قرار دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain