تازہ تر ین

بھارت نے مہم جوئی کی تو ہمارے پاس جواب دینے کے سوا چارہ نہیں : شاہ محمود قریشی،بھارت کے بیان پر وزیراعظم عمران خان نے جو کرارا جواب دیا اس میں تمام پہلو کور ہوتے ہیں : امجد شعیب،کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو اگر کوئی غلط فہمی ہے کہ ہماری سرزمین کے خلاف کوئی مہم جوئی کرے تو ہمارے پاس بھی جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون “ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی عزائم پاکستان کے بارے میںدرست دکھائی نہیں دیتے لہذا میری قوم سے دست بستہ گزارش ہے کہ قوم اور تمام اداروں ،حصوصا ہمارے سیاستدانوں ،لیڈرز دانشوروں، اینکرز اور لکھاریوں کو یکجا ہوکر بھارت کو واضح پیغام دینا ہو گا کہ اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری قوم مٹھی کی طرح یکجا ہے غلط فہمی کا شکار نہ رہے۔میں سمجھتا ہوں پاکستان میڈیا پوری پختگی کا ثبوت دے رہا ہے اگر بھارت پاکستان پر میلی نظر ڈاتے گا تو ہمارا میڈیا کسی سے پیچھے نہیں رہے گا۔ بھارتی حکومت پلوامہ واقعے کو الیکشن جیتنے کا ذریعہ بنانا چاہتی ہے اور پاکستان کے خلاف ایک ہوا بنانا چاہتی ہے تاکہ ماضی قریب میں ہونے و الے الیکشن میں ناکامی کو بھی کور کیا جا سکے۔ہم نے تو کہا ہے کہ پلوامہ واقعے کا بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے توپیش کرے۔وزیراعظم نے بھارتی الزا م کا بڑا واضح جواب دے دیا ہے۔بھارت جو اس وقت جنونی کیفیت میں ہے اس کو باور کرانا چاہتے ہیں اس قسم کے الزامات سے نہ خطے کا فائدہ ہو گا نہ بھارت کا۔سابق وزیر خارجہ خورشیدقصوری نے کہا ہے میرے خیال میں عالمی عدالت میں کلبھوشن کے خلاف پاکستان کا موقف بہت ہی مضبوط ہے۔پاکستان کے پاس جو ثبوت ہیں ان کی وضاحت بھارت کے پاس ہے ہی نہیں۔کلبھوشن کیس میں بھارت رنگے ہاتھوں پکڑا گیاتھا اس لئے اس نے کیس عالمی عدالت میں لے جانے کی بات کی تھی ۔بھارت جو کچھ کشمیر میں کر رہا ہے اس کا بھانڈا انٹرنیشنل ہیومن کمیشن نے پھوڑ دیا ہے ۔بھارت پاکستان پر محض الزام تراشی کر کے حقائق سے فرار چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ بہت اہم تھا۔جنرل ر امجد شعیب نے کہا ہے کہ بھارت کے بیان پر وزیراعظم عمران خان نے جو کرارا جواب دیا اس میں بھارتی جارحیت سمیت تمام ہی پہلو کور ہوتے ہیں ۔پلوامہ واقعے پر تحقیقات کے بیان سے بھارت بیک فٹ پر چلا گیا۔ ماضی کی حکومتوں کی بات کی جائے تو بھارت اگر کوئی پراپیگنڈا کرتا ہے تو اگر ہماری صفوں سے کوئی اس کو تقویت دینے والا نکل آئے تو مشکل ہوتی ہے۔بھارت ہمیشہ بات چیت سے بھاگتا رہا یہی اس کی پالیسی ہے کیونکہ کشمیر پر وہ دنیا کو قائل نہیں کر سکتا۔مو دی کے آنے سے بھارت میں اقلیتوں کی نفرتیں اور بڑھی ہیں۔میں سمجھتا ہوں ہمارے فنکار جو بھارت گئے ان کے ساتھ ہونا بھی ایسا چاہئے جو بھارت میں ہو رہا ہے۔ ماہر قانون احمر بلال یوسف نے کہا کہ کلھوشن یادیو کے کیس میں پاکستانی دلائل کے مقابلے میں بھارت کوئی دلائل یا ثبوت پیش نہیں کر سکا پاکستان کا کیس بہت مضبوط ہے۔بھارت کی توقع ہے عالمی عدالت کلبھوشن کی سزائے موت معاف کرادے لیکن ایسا نہیں ہو گا کیونکہ آئی سی جے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ہو سکتا ہے عالمی عدالت قونصلر ربائی کا کہہ دے لیکن دہشت گردی کے کیس میں ایسا عموماً ہوتا نہیں۔کلبھوشن کیس کا فیصلہ تین سے چھ ماہ میں آ سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain