تازہ تر ین

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی چین آمد پر کوئی وزیر استقبال کو نہ آیا

بیجنگ (ویب ڈیسک ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جنوبی ایشیا دورے کے اگلے پڑاﺅپر چین پہنچ گئے جہاں شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ دورے کے دوران چین کے اعلیٰ حکام اور چینی صدر ڑی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ چین پہنچنے پر سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے ائیر پورٹ پرچینی حکام کی بڑی تعداد تو موجود تھی لیکن ان میں کوئی نمایاں شخصیت یا کوئی وزیر شامل نہیں تھا۔سعودی ولی عہد کی چین آمد پر ائیر پورٹ پر موجود لوگوں میں چین کی سیاسی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین خی لی فنگ اور سعودی عرب میں چین کے سفیر لی ہوا ڑن شامل تھے۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر جب پاکستان پہنچے تھے تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا تھا۔نور خان ائیر بیس پر جب سعودی ولی عہد کے طیارے نے لینڈ کیا تو وہاں وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ کے ہمراہ ان کےاستقبال کے لیے پہلے سے ہی موجود تھے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے تھے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے خود سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی گاڑی ڈرائیو کی اور انہیں نور خان ائیر بیس سے وزیراعظم ہاﺅس لے کر آئے جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔ یہی نہیں دورہ بھارت کے دوران بھی نئی دہلی ائیر پورٹ پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خود کیا تھا۔ جبکہ اس کے برعکس چین پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استقبال کے لیے کوئی اعلیٰ شخصیت ائیرپورٹ پر موجود نہیں تھی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain