تازہ تر ین

جائیداد کے کاغذات کی صرف 150 روپے میں جانچ پڑتال کا سسٹم متعارف

ؒٓلاہور (ویب ڈیسک ) سندھ بورڈ آف ریونیو نے جائیداد کے کاغذات کی صرف 150 روپے میں جانچ پڑتال کا سسٹم متعارف کروا دیا۔
بورڈ آف ریونیو نے اصلاحات پروگرام اور کاروبار کو آسان بنانے کے منصوبے کے تحت اراضیوں پر قبضوں، جعلی دستاویزات اور دہرے الاٹمنٹس کی روک تھام کے لیے بڑے نوعیت کے فیصلے کیے ہیں۔
اصلاحات پروگرام کے تحت اب ہر شہری کو جائیداد کی خریداری سے قبل آن لائن پراپرٹی کے کاغذات کی جانچ سمیت جائیداد پر اگر کوئی مقدمہ بھی ہے تو معلوم ہوسکے گا جب کہ بورڈ آف ریونیو کے متعارف کردہ مثالی پورٹل سے شہریوں کو صرف 150 روپے کی قانونی فیس کے عوض دستاویزات کی جانچ پڑتال کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔
بورڈ آف ریونیو سندھ کے ممبر آر اینڈ ایس روشن علی شیخ نے بتایا کہ سندھ میں سب رجسٹرار کے اختیارات کو بھی کم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور دستاویزات کی جانچ کے لیے سب رجسٹرار کے وقت کو تین ماہ سے تین دن مقرر کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جائیداد کی دستاویزات کی منتقلی کے لیے 3روز سے زائد لگنے پر سب رجسٹرار کو معطل کرنے کے ساتھی سخت تادیبی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی اور اس ضمن میں رواں ہفتے ہی نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔
روشن علی شیخ نے بتایا کہ بورڈ ریونیو میں پہلے پراپرٹی رجسٹریشن کے لیے 7 ماہ کا وقت درکار ہوتا تھا لیکن اب اس مدت کو گھٹا کر17 دن کردیا گیا ہے، مستقبل میں اس مدت کو مزید گھٹا کر6 یوم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب بورڈ آف ریونیو کے پورٹل کے توسط سے سندھ بھر کی تمام رجسٹریز آن لائن چیک کی جاسکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بورڈ کی آٹومیشن ٹیم کو ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کے دوران سندھ میں اب تک 63ہزار زمینوں کی جعلی انٹریز کا انکشاف ہوا ہے تاہم ان تمام جعلی انٹریز کے ریکارڈ کو 3ماہ میں درست کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہری اب زمین کی جانچ کے لیے پریشان نہ ہوں کیونکہ پورے سندھ کی زمین کا ڈیٹا آن لائن کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بورڈ آف ریونیو کے اصلاحات پروگرام کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کی صورت میں زمین کی جانچ پڑتال گھر بیٹھے ہوسکے گی، کراچی میں بورڈ آف ریونیو کی اراضی کا حصہ 70 فیصد ہے، بورڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ اب کے ڈی اے، کے ایم سی، ایل ڈی اے، ایم ڈے کے ساتھ نجی ہاو¿سنگ سوسائٹیز کو بھی ڈیجیٹلائزیشن میں آنا ہوگا اس وقت صرف ڈی ایچ اے کا ڈیٹا ڈیجیٹلائز ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain