تازہ تر ین

افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں ترکی بھی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار

استنبول(ویب ڈیسک)امریکی نمائندہ خصوصی خلیل زاد سے ملاقات میں ترکی کے اعلیٰ حکام نے افغانستان میں 17 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ’افغان امن‘ کے اگلے مرحلے کے سلسلے میں امریکی نمائندہ خصوصی خلیل زاد ترکی پہنچے جہاں ڈپٹی وزیرخارجہ اور ترکی کے صدر کے مشیر سمیت اعلیٰ حکام نے ا±ن کا پر تپاک استقبال کیا۔زلمے خلیل زاد نے ترکی وزراءاوراعلیٰ حکام کو ملاقات میں افغانستان میں قیام امن، سا لمیت اور سیاسی استحکام کے لیے کثیر الفریقی مذاکراتی عمل میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا اور ترکی کو طے پائے جانے والے نکات پر اعتماد میں لیا۔ملاقات کے دوران افغانستان میں قیام امن کے لیے ترکی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترکی نے افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات کے بعد امریکی خصوصی نمائندہ زلمی خلیل زاد نے اپنی ٹویٹ میں ترکی کے ڈپٹی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے افغانستان کے ساتھ گہرے اور خوشگوار تعلقات ہیں اور وہ افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔واضح رہے کہ قطر، روس، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ہونے والے کثیر الفریقی مذاکرات اور کابل حکومت سے معاملات طے ہونے کے بعد زلمے خلیل زاد اب دیگر ہمسائیہ ممالک کو اعتماد میں لینے کے لیے علاقائی دورے پر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain