تازہ تر ین

ایٹمی میزائل نصر فرنٹ لائن پر دشمن کی فورسز کو تباہ کر دیگا: ثمر مبارک ، بھارتی دھمکیوں پر دوٹوک جواب دیا گیا پاک فوج کا جواب بہت سخت ہوگا: جنرل (ر) امجد شعیب ، وزیروں کے بیانات اور نیب کی یکطرفہ کارروائیوں سے سیاسی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے: عبدالقادرکی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون “میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ بھارت کے اردگردنیپال اور بھوٹان جیسے چھوٹے ممالک اسکی خوشامد کرتے رہتے ہیںاور وہ بھول جاتا ہے کہ انکے مغرب میں اسلامی دنیا کا بڑا اورایٹمی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھنے والا ملک بھی ہے۔جس سے ہندوستان بہت پیچھے رہ چکا ہے ۔ پاکستان بھارتی جارحیت کے جواب میں اسے بیش قدر نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ماضی میں بھی ہندوستان سرجیکل اسٹرائیک اور سبق سکھانے کی باتیں کرتا رہا اور 30سے 40 آرمر ڈویژن تشکیل دیں ۔ اسکے جواب میں پاکستان نے نصر میزائل بنایا ۔ اس ایٹمی میزائل کا مقصد میدان جنگ میں فرنٹ لائن پر دشمن فوجوں کو تباہ کرنا ہے۔ نصرمیزائل یکے بعد دیگرے 3تین سیکنڈ کے بعد فائر ہوتا ہے۔ آنکھ جھپکنے میں بھارتی فوج کی پوری کی پوری فوجی ڈویژن ہوا میں تحلیل ہو جائے گی۔ ہماری فوج جدید ہتھیاروں سے لیس اور اعلیٰ تربیت یافتہ ہے جس نے بیس سال دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی ہے۔ طاقتور ایٹمی ممالک میں پاکستان چوتھے جبکہ انڈیا ساتویں نمبر پر ہے، بھارت ہوش کے ناخن لے ، ایٹمی جنگ کا سوچنے کی بجائے اپنی بھوکی عوام کی طرف دیکھے۔ تجزیہ کار جنرل ر امجد شعیب نے کہا کہ ڈی جی ایس پی آر کی پریس بریفنگ بھارتی دھمکیوں پر پاکستان آرمی کا جواب تھا اور اسکا انحصار قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر مبنی تھا۔ دشمن کو امن کا پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پلوامہ حملے تحقیقات میں پاکستان تعاون کرنے کوبھی تیار ہے تاہم جارحیت کی صورت میں پاک فوج کا جواب بہت سخت ہوگا، جو برداشت سے باہر اورسوچ سے بالاتر ہوگا۔پاکستان کی سلامتی کے حوالے سے فوج کی جانب سے واضح پیغام دیدیا گیا ہے کہ پاکستانی سرزمین کے ایک انچ پر بھی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ بھارت کے سمجھدار لوگ بھارتی سرجیکل سٹرائیک کو ڈرامہ ہی کہتے ہیں۔ بھارت کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ وہ اس معاملے کو ٹھنڈا کریں۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی پریس ریلیز میںبھارتی کوششوں کے باوجود پاکستان کا نام نہیں آیا۔بھارت کو انٹرنیشنل کمیونٹی سے پاکستان کیخلاف کاروائی کرنے کے لیے کوئی سپورٹ نہیں ہے۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے مشترکہ قدم اٹھایا ہے ، اسکے ساتھ عالمی کمیونٹی کے ردعمل کو بھی ملا لیا جائے توبھارت اپنے منہ سے نکالے گئے الفاظ کا بوجھ اب نہیں اٹھا سکے گا۔ بھارت جھوٹ کا سہارا لے گا یاافغانستان کیساتھ مل کر کوئی قدم اٹھا سکتا ہے مگر ہماری انٹیلی جنس اسکے لیے بھی تیار ہے۔ بھارت پاکستان کیساتھ جنگ نہیں کر سکتا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ حکومتی وزراءکے بیانات اور نیب کی یکطرفہ کاروائیاں سیاسی حدت میں اضافہ کر رہے ہیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں۔ وزیراعظم ،چوہدری پرویز الہی،اعظم سواتی ، پرویز خٹک کے خلاف بھی انکوائری ہے انہیں بھی گرفتار کیا جائے۔ صرف علیم خان کو گرفتار کر کے ہماری پارٹی کے لوگوں کی گرفتاریوں کی لائن لگا دی۔ایک دوسرے کی تعریف اور بیرون ممالک کے وفود اور ولی عہد کو جوکر تماشے دکھانے کے علاوہ حکومت کی اپنی کوئی کارکردگی نہیں ، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ بلاول بھٹوکیخلاف ایک سال کی عمر میں ریفرنس دائر کر دیا، کوئی بعید نہیں کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف بھی ایسی کاروائی ہو۔ لگتا ہے اس بار بھی قربانی پیپلز پارٹی سے لی جائے گی مگر ہم ملکی سالمیت اور جمہوریت پرکوئی سودا نہیں کریں گے۔ نیب حکومت کیساتھ ملکر نہیں چل رہی ہے تو وزراءاچھل اچھل کر نیب کے اقدامات کا دفاع کیوں کرتے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر فوزیہ حمید نے کہا ہے کہ کراچی بد نصیب ہے کہ ملک کوپالنا اسکے حصے میں آتا ہے مگر خوشیاں نہیں۔ زہریلا کھانا کھانے سے بچوں کی ہلاکتوں سے پہلے فوڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سو رہا تھا،یا کرپشن کی نظر ہوگیا ہے؟ صوبائی حکومت کا ضمیر نہیں جاگ رہا تو وزیراعظم از خود نوٹس لیں۔ فوڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں کو عہدوں سے ہٹایا جائے اور ہوٹل انتظامیہ سمیت ان پر 302کے مقدمے درج کیے جا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain