تازہ تر ین

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے بھارت سے تمام کھیلوں کی میزیانی چھین لی

لندن ( وائس آف ایشیا) انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (او آئی سی) نے بھارت سے ہر طرح کی کھیلوں کی میزبانی چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے کھیلوں میں بھی سیاست کو گھسیٹ لیا جس پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے بھارت کو سزا دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اتھلیٹس کو ویزے دینے کا بھارتی انکار آئی او سی چارٹر کے منافی ہے۔ بھارت نے شوٹنگ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار کیا تھا۔25 میٹر ریپڈ فائر ایونٹ کے لیے بھارت کی اولمپکس کوالیفکیشن بھی منسوخ کر دی گئی ہے جس کے تحت بھارت آئندہ اولمپکس سے متعلق کوئی ایونٹ منعقد نہیں کرسکے گا۔واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی شوٹرز کو ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔پاکستانی شوٹرز جی ایم بشیر اور خلیل احمد اور ان کے منیجرز کو ایونٹ میں شرکت کرنا تھی لیکن وہ دو روز قبل ہونے والی ایونٹ کی رسمی کارروائیوں کے لیے بھارت نہیں پہنچے تھے۔انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن نے بھارت کو اس اقدام کے خطرناک نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں ہونے والے شوٹنگ ورلڈ کپ کی صورتحال پر فوری توجہ کی ضرورت ہے جہاں ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کو انٹری ویزا جاری نہیں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فیڈریشن اور انڈین انتظامی کمیٹی پاکستانی ٹیم کو امتیازی سلوک سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے کہا کہ ہم نے بھارت کو آگاہ کردیا کہ اگر انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت سے محروم کیا تو انہیں اس کے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور مستقبل میں انہیں عالمی مقابلوں کی میزبانی نہیں دی جائے گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت نے 2032ءاولمپکس اور 2030ءایشین گیمز کی میزبانی میں انتہائی دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم شوٹنگ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شرکت سے روکنا اب بھارت کو مہنگا پڑ گیا ہے اور او آئی سی نے بھارت کو سخت سزا دے دی ہے۔ خیال رہے کہ اس ایونٹ میں 58 ملکوں سے 500 سے زائد شوٹرز حصہ لے رہے ہیں اور یہ 2020ءٹوکیو اولمپکس کا کوالیفائنگ راو¿نڈ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain