تازہ تر ین

اداکارہ زالے سرحدی گلوکارہ بن گئیں ،پہلاگیت ریکارڈ کرادیا

کراچی (شوبزڈےسک) ٹی وی فنکاراو¿ں کا گائیگی کی جانب رحجان بڑھنے لگا،کئی مقبول ترین ڈرامے اور سیریل میں کام کرنے کے بعدصنم سعید، عائشہ عمر، مہوش حیات اور دیگر نے گلوکاری میں اپنے جوہر دکھائے ، ان کے بعد اب معروف اداکارہ ڑالے سرحدی بھی گلوکارہ بن گئیں ،انہوں نے گائیگی پر توجہ دینی شروع کردی۔ انہوں نے گزشتہ دنوں معروف نغمہ نگار صابر ظفر کے لکھے ہوئے گیت”تجھ بن دنیا ہاری“ اپنی آواز میں ریکارڈ کرایا ہے ،جس کی موسیقی وقار علی نے ترتیب دی۔مذکورہ گیت ہدایتکار میم الف مرزا کی نئی سیریل ایک اور ستم کے لئے او ایس ٹی کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیریل میں اداکارہ ماریہ واسطی اور بینش چوہان نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain