تازہ تر ین

پاکستان بلائنڈنے لنکاکیخلاف ون ڈے سیریزجیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان نے سری لنکا کودوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں پرمشتمل3میچزکی سیریزمیں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔گرین شرٹس نے 384 رنز کا ہدف 33.4اوورزمیں 4 وکٹوں کے نقصان پرمکمل کیا۔ قومی بلائنڈکرکٹ ٹیم کے کپتان نثارعلی نے شانداربیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 121 رنز 61 گیندوں پر بنائے محمدراشدنے 83 رنز کی اننگزکھیلی ریاست خان نے 50 رنز اسکو رکئے ۔ سیریزکاآخری میچ 25 فروری کو بلوم فیلڈ گراﺅنڈ پرکھیلاجائے گا ٹی ٹوئنٹی سیریز کاافتتاحی میچ 27 فروری کو بلوم فیلڈ گرانڈ پرہوگا جبکہ دوسرا میچ 28 فروری کو بی آر سی گرانڈ اور آخری میچ یکم مارچ کو بی آر سی گرانڈ پرمنعقد ہوگا سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت نثارعلی کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain