تازہ تر ین

اربوں روپے مالیت کی دنیا کی مہنگی ترین گاڑی

لاہور( ویب ڈیسک ) جب نام ہو بیوگاٹی کا تو ذہن میں ایک انتہائی مہنگی گاڑی کا خیال آتا ہے مگر اس کمپنی نے دنیا کی مہنگی ترین نئی سواری فروخت کے لیے پیش کردی ہے۔

جنیوا موٹر شو کے دوران بیوگاٹی نے اپنی لا ووتیورے نوئرے نامی گاڑی متعارف کرائی جسے دنیا کی مہنگی ترین نئی گاڑی کا اعزاز ملا ہے۔

ایک کروڑ 88 لاکھ ڈالرز سے زائد (3 ارب پاکستانی روپے کے قریب مالیت کی اس گاڑی نے رولز رائس سویپ ٹیل کا ریکارڈ توڑا جو کہ 2017 میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی تھی۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنی طرز کی منفرد گاڑی ہے جسے اس کمپنی کی 110 ویں سالگرہ کے موقع پر تیار کیا گیا۔

یہ گاڑی 1480 ہاور پاور کی ہے جس میں 8.0 لیٹر کواڈ ٹربوچارج ڈبلیو 16 انجن دیا گیا ہے۔

اس گاڑی کو خریدنے والے صارف کا نام تو منظرعام پر نہیں لایا گیا مگر یہ ضرور بتایا گیا کہ وہ فرد بیوگاٹی کی گاڑیوں کا شوقین ہے اور اس گاڑی نے اسے مسحور کردیا تھا۔

اس ہائپر کار کا ڈیزائن بھی کافی منفرد قسم کا ہے اور اس گاڑی کا ہر حصہ انسانی ہاتھوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کی باڈی کاربن فائبر کی ہے۔

اس گاڑی کے ذریعے کمپنی نے ٹائپ 57 ایس سی اٹلانٹک کو خراج تحسین پیش کیا گیا جسے 1930 کی دہائی میں کمپنی کے بانی کے بیٹے جین بیوگاٹی نے ڈیزائن کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain