تازہ تر ین

اداکارہ سوہا بھاسکر نے سابق جرنیل جی ڈی بخشی کو انڈیا کیلئے قومی شرمندگی قرار دےدیا

ممبئی (وائس آف ایشیا) انڈین ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر انتہائی بھونڈے انداز میں پاکستان کے ساتھ جنگ کی خواہش کا اظہار کرنے والے بھارتی آرمی کے سابق جرنیل جی ڈی بخشی کو اداکارہ سوہا بھاسکر نے انڈیا کیلئے قومی شرمندگی قرار دے دیا۔بھارتی فوج کی کشمیر رائفلز کے میجر جنرل (ر) گگندیپ بخشی (جی ڈی بخشی) پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے میں ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر نہ صرف پاکستان کے ساتھ جنگ کیلئے جذبات بھڑکاتے رہتے ہیں بلکہ ان کا بولنے کا انداز اتنا جارحانہ ہے کہ ان کی چیخ و پکار کے باعث پروگرام کے اکثر شرکاءکا ان کے ساتھ جھگڑا بھی ہوجاتا ہے۔جنرل جی ڈی بخشی کے بولنے کے انداز پر یوٹیوب کے نیوز لانڈری نامی چینل نے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کے منفی رویے اور جھوٹی رپورٹنگ پر تنقید کی گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain