تازہ تر ین

واٹس ایپ کا تھرڈ پارٹی ایپس کے صارفین کے لیے انتباہ

لاہور (ویب ڈیسک ) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے اور پاکستان میں بھی اسے بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔

تاہم اگر آپ واٹس ایپ کے آفیشل کی بجائے تھرڈ پارٹی ورڑن کو استعمال کرتے ہیں تو اس پلیٹ فارم میں آپ کے اکا?نٹ کو پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

یہ اعلان واٹس ایپ نے خود اپنے سوال جواب کے پیج پر کیا ہے۔

فیس بک کی زیرملکیت اپلیکشن کے مطابق ایسے افراد جو اس ایپ کے آفیشل کی بجائے تھرڈ پارٹی ورڑن جیسے واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، ان کے اکا?نٹ کو عارضی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق واٹس ایپ ان تھرڈ پارٹی ایپس کو سپورٹ نہیں کرتی کیونکہ ہم ان کی سیکیورٹی پالیسیوں کو درست قرار نہیں دے سکتے۔

یہ واضح نہیں کہ واٹس ایپ نے جب ایسے افراد پر پابندی لگانا شروع کی ہے جو اس طرح کی تھرڈ پارٹی ایپس کو استعمال کررہے ہیں۔

مگر ٹوئٹر اور ریڈیٹ میں لوگوں نے گزشتہ ہفتے اس بارے میں ایک دوسرے کو خبردار کرنا شروع کیا تھا۔

ان اکا?نٹس کو مستقبل پابندی کا سامنا نہیں ہوگا مگر صارفین کو آفیشل واٹس ایپ پر سوئچ ہونا ہوگا جس کے لیے اس تھرڈ پارٹی ایپ میں موجود اپنے چیٹ ڈیٹا کا بیک اپ بنانا ہوگا،جس کا طریقہ کار آپ اس لنک پر جاکر دیکھ سکتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain