تازہ تر ین

برازیل کے اسکول میں فائرنگ، 6 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

برازیلیا(ویب ڈیسک) برازیل کے ایک اسکول میں 2 نقاب پوش حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 6 بچوں اور 2 شہریوں کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر ساﺅ پاﺅلو کے ایک اسکول میں 2 نقاب پوش افراد نے دھاوا بول دیا، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 6 بچے ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس کے پہنچتے ہی حملہ آوروں نے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا، فائرنگ کی زد میں آکر ایک مزدور اور راہگیر بھی ہلاک ہوگیا۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں 4 بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 17 افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ صبح 9 بجے پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں حملہ آوروں نے پولیس کو دیکھتے ہی خود کو گولی مار لی، حملہ آوروں کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان تھیں، فی الحال حملے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain