تازہ تر ین

امیر زادوں نے محنت کش کو اغوا کر کے ٹانگیں بازو توڑ دئیے

گوجرہ (حاجی محمد امین) بیوری کی عزت لوٹنے کی کوشش کرنے پر زمیندار کی ملازمت ترک کر کے جانے والے غریب محنت کش کو بگڑے ہوئے مد ہوش امیر زادوں نے اغوا کر کے اس کی ٹانگیں اور بازو توڑ دیے معلوم ہوا ہے کہ چک 155گ رہائشی محمد راشد جو گنڈا نگہ کے رہائشی فیضان کے پاس ملازم تھا جو اپنی اہلیہ شبانہ بچوں سمیت رمضان عرف بالوں کے حویلی میں سکونت پذیر ہو گیا تو شبانہ بی بی حویلی میں موجود تھی کہ زمیندار فیضان نے اس کی عزت لوٹنے کی کوشش کی جس نے صورتحال سے اپنے خاوند کو آگاہ کیا تو اس نے زمیندار کی ملازمت چوڑ دی اور اپنے گاﺅں چلا گیا گزشتہ روز وہ اپنا سامان لینے فیضان کی حویلی میں آیا تتو وہاں فضا گجر عدنان گجر اور کاشف شاہ بھی پہنچ گئے جو محنت کش راشد کو اغوا کر کے عدنان گجر کی حویلی میں لے گئے اس پر آہنی راڈوں سے حملے کر کے اسکے بازو توڑ دیے، زمان محنت کش ان کو خدا کے واسطے دیتا رہا مگر انہوں نے تشدد کا سلسلہ جاری رکھا اور اسے بہوش کر دیا، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، مضروب کو فوری طور پر سول اسپتال گوجرہ پہنچایا گیا جس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے تاہم حاجی تاہم طبی امداد کی فراہمی جاری ہے، اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ایک اطلاع کے مطابق پولیس نے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain