تازہ تر ین

فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام کی سروسز ‘مرمت کیلئے بند’

لاہور (ویب ڈیسک ) اگر تو آپ کو فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام میں تصاویر، ویڈیوز پوسٹ کرنے یا چیٹ میں مسئلے کا سامنا ہے تو ایسا صرف آپ کے ساتھ نہیں ہورہا، درحقیقت دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں افراد کو اس مشکل کا سامنا ہے۔

دنیا بھر میں فیس بک کی زیرملکیت ایپس کے صارفین کو اس مسئلے کا سامنا ہے جس کے دوران انہیں سائن ان، پوسٹس کرنے یا چیٹ کرنے میں مشکل پیش آئی۔

فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام میں یہ مسئلہ شام 5 بجے شروع ہوا اور بتدریج دنیا بھر میں پھیل گیا بلکہ کچھ مقامات پر تو ‘ٹوٹل بلیک آ?ٹ’ جیسی صورتحال سامنے آئی۔

فیس بک صارفین کو جب اس مشکل کا سامنا ہوا تو انہوں نے ٹوئٹر کا رخ کرکے دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا مذاق اڑایا۔

ایک اندازے کے مطابق فیس بک کے ایک تہائی افراد کو ٹوٹل بلیک آ?ٹ کا تجربہ ہوا جبکہ دیگر اپنے نیوز فیڈ کو ریفریش کرنے یا اکا?نٹس میں لاگ ہونے میں ناکام رہے۔

اسی طرح لاگ ان صارفین کو تصاویر اپ لوڈ کرنے، اسٹیٹس پوسٹ کرنے یا کسی پیج کو اپ ڈیٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوا۔

یہی مسئلہ انسٹاگرام اور میسنجر کے صارفین کو بھی پیش آیا۔

میسنجر میں بیشتر صارفین سرور سے کنکٹ ہونے کی ناکام کوشش کرتے رہے جبکہ جو لاگ ان تھے ان کے چیٹ میسجز آگے جا نہیں سکے۔

کئی گھنٹوں بعد فیس بک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کمپنی اس سے ا?گاہ ہے کہ فیس بک ایپس کے استعمال میں کچھ افراد کو مشکلات کا سامنا ہے اور ہم اس مسئلے کو جلد از جلد دور کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

تاہم کچھ صارفین کو یہ پیغام ملا کہ فیس بک مرمت کے لیے ڈا?ن ہے اور آپ چند منٹ بعد واپس آئیں، آپ کے تحمل کا شکریہ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain