تازہ تر ین

بیٹے نے باپ کی سالگرہ کا پوسٹر لگایا، والد کو پوری دنیا سے کال موصول

نیوجرسی( ویب ڈیسک ) ایک بیٹے نے اپنے والد کو بتائے بغیر ان کی سالگرہ کا بڑا اشتہار لگایا اور اس پر اپنے والد کا نمبر لکھ دیا۔ اس کےبعد پوری دنیا سے اس شخص کو ہزاروں کالز اور لاکھوں ایس ایم ایس موصول ہوئے جن میں لوگوں نے سالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔
نیوجرسی کے رہائشی کرِس فیری اپنی باسٹھویں سالگرہ پر نہ رکنے والی مبارکباد کالز اور پیغامات کو دیکھ کر حیران اور پریشان ہوگئے۔ اس واقعے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے بیٹے نے شہر کے ایک بڑے اشتہار (بِل بورڈ) پر اپنے والد کی تصویر اور ان کا فون نمبر لکھ کر لوگوں سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی درخواست کی تھی۔
اس کے نتیجے میں کِرس کو ہر لمحے کال موصول ہوئیں جن میں لوگوں نے فرطِ جذبات سے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ ا?خری وقت تک وہ 15000 کالز موصول کرچکے تھے اور ٹیکسٹ میسجز کی تعداد اس سے کہیں زیادہ تھی۔
اس تجربے کے بعد کِرس نے کہا انہیں اپنی 62 ویں سالگرہ ہمیشہ یاد رہے گی۔ ان کے بیٹے نے پورا ایک اشتہار بک کروایا جس پر انہوں نے اپنے والد کی تصویر اور ان کا فون نمبر تحریر کرتے ہوئے لوگوں سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد کی درخواست کی۔

پہلے کِرس کو چند اجنبی کالز موصول ہوئیں لیکن سوشل میڈیا پر بورڈ کی تصاویر جاری ہونے کے بعد لوگوں نے دھڑا دھڑ انہیں فون کرنا شروع کردیا۔ یہ اشتہار 6 سے 12 مارچ تک لگا رہا اور فلپائن ، ا?ئرلینڈ، گوئٹے مالا، نیپال اور ا?سٹریلیا سمیت کئی ممالک کے باشندوں سمیت انہیں 15 ہزار افراد نے فون کیا اور سالگرہ مبارک کہا۔ جب کرِس فون اٹھاکر بات کرتے کرتے تھک گئے تو انہوں نے ہر کال کے جواب میں ایک وائس میسج ریکارڈ کروایا اور جس میں سالگرہ کی مبارک باد دینےوالا کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain