تازہ تر ین

سفید فام لوگوں میں اسلام دشمنی موجود لیکن حکومتی سطح پر اسے تسلیم نہیں کیا جاتا: ثروت روبینہ ، نیوزی لینڈ حکومت نے عوام کو مساجد کے قریب جانے سے منع کر دیا: آغا باقر ، امریکہ نے نائن الیون ڈرامے کے بعد ساری دنیا کا امن تباہ کیا: طارق ممتاز ،مساجد پر حملہ دلخراش سانحہ، عالمی ضمیر حالت سوگ میں ہے : ناصر اقبال، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار “ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار و کالم نگار طارق ممتاز نے کہا ہے کہ دنیا میں دہشتگردی کا بانی امریکا نمبرون دہشتگرد ہے اور دوسرا نمبر مودی کا ہے۔ امریکہ نے نائن الیون کے ڈرامے کے بعدساری دنیا کا امن تباہ کیا۔امریکہ کے جہادی تیار کرنے کے بعد انہیں دہشتگرد قراردینے کا اثر پوری دنیا کے نوجوانوں پر ہوا ہے ۔نیوزی لینڈ مساجد پر حملہ کرنے والا دنیا میں خود کو پرموٹ کرنا چاہتا تھا۔کرکٹ میں پاک بھارت دشمنی کی طرح نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان بھی دشمنی ہے۔ پاکستان میں پولیس 50فیصد جرائم میں ملوث ہوتی ہے۔ پلوامہ کی ذمہ داری لینے والا 21سالہ نوجوان پر پولیس نے تشدد نہ کیا ہوتا تو وہ ایسا نہ کرنا ، وہ آزادی کی جنگ لڑ رہا تھا۔23مارچ جیسے عوام مناتی ہے کاش کبھی سیاستدان بھی ویسے ہی دل سے منائیں۔ کالم نگار محمد ناصر اقبال کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ دلخراش سانحہ، عالمی ضمیر حالت سوگ میں ہے۔ حملہ آور تربیت یافتہ تھے، مساجد میں نماز ہو چکی تھی وگرنہ زیادہ نقصان کا اندیشہ تھا۔مغرب انتہائی معتصب ، مغربی میڈیا نے مسلمانوں کو ولن بنا کر پیش کیا ہے۔دہشتگردی بذات خود ایک نظریہ ہے جسے مغربی میڈیا پرموٹ کر رہاہے۔پاکستان نے دہشتگردی کو کچلا ہے، پاکستان سے ماہرانہ رائے لی جائے۔نیوزی لینڈ حملہ آور کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے شدت پسندی کا مواد ملا ہے، سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے موجد ایسا نظام بنائیں کہ ایسے افراد کی نشاندہی کر کے انہیں جرم کرنے سے پہلے پکڑا جائے۔ پنجاب میں ایک بدزبان منسٹر فارغ ہوئے ہیں، انہیں ان ماﺅں کی آہیں لگی ہیں جنکے بچے پتنگ بازی سے جان کی بازی ہار گئے۔تجزیہ کار ثروت روبینہ کا کہنا تھا کہ سفید فام لوگوں میں اسلام مخالف دشمنی موجود ہے، جسے وہ حکومتی سطح پر تسلیم نہیں کرتے۔امریکہ ایکشن فلموں کا بڑا سپانسر ہے اور بچے بھی ایسی ہی مار دھاڑ والی فلمیں پسند کرتے ہیں۔ مذاہب دہشتگردی نہیں ، امن و صلح کی بات کرتے ہیں۔ اسلام میں جنگ کے بھی اصول بنائے گئے ہیں۔خواتین بھی مردوں کی طرح جنگوں اور جاسوسی میں کردار ادا کرتی ہیں، مگر مائنڈ سیٹ تیار کرنا کہ دہشتگردی کر کے جنت ملے گی ، اصل دہشتگرد مائنڈ پیچھے ہے۔قومی دن ملک سے محبت سے اظہار کا دن ہے، اچھی بات ہے کہ دیگر ممالک سے لوگوں کو اپنے عظیم دن میں شامل کیا جارہا ہے۔میزبان تجزیہ کار آغا باقرنے کہا کہ نیوزی لینڈ حکومت نے عوام کو مساجد کے قریب جانے سے منع کر دیا ہے۔حملہ آور نے ایکشن فلم کی طرح ماہرانہ انداز میں حملہ کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے پلوامہ حملے پر بڑا سوال اٹھایا تھا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں۔ پنجاب میں پتنگ بازی پر میں نے پابندی لگوائی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان زندہ باد پرومو جاری کر دیا ، ہم شان کیساتھ 23مارچ منا رہے ہیں۔ قومی ترانے پر ہمیشہ رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ ملک سے محبت کسی کو سیکھنا ہے تو پاکستانی عوام سے سیکھے۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain