تازہ تر ین

صوبائی وزیر اطلاعات صمصام علی بخاری کا کرائسٹ چرچ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں نمازیوں کی شہادت پر اظہار مذمت

لاہور15( صدف نعیم ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے نیوزی لینڈکے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سید صمصام علی بخاری نے واقعہ میں شہید ہونے والے نمازیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں پرامن اور نہتے مسلمان نمازیوں کو ہونے والے اس سفاکانہ حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ صوبائی وزیر نے مساجد پر ہونے والے دہشت گردوں کے اس حملے کو بزدلانہ اور بدترین فعل قرار دیتے ہوئے پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے اس واقعہ کے جواب میں پرامن رہیں اور اس سانحے کو کو امن کے لئے اپنی طاقت بڑھانے کا ذریعہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں نے عبادت گاہوں کو اپنے گھناو¿نے اقدام کا نشانہ بنایا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ شہدائ کے لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی شہداءکو غریق رحمت کرے اور ان کے پیاروں کو صبر عطا کرے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ توقع ہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت قاتلوں کو پکڑ کر بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain