تازہ تر ین

پاکستان میں کرکٹ کی مکمل بحالی چاہتے ہیں، صدر مملکت

کراچی(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی مکمل بحالی چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فور کی فائنلسٹ ٹیموں کے اعزاز میں گورنر ہاﺅس کراچی میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت نے کھلاڑیوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پی ایس ایل کے انتظامات پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے یہاں آئندہ بھی کرکٹ میچ ہوں گے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ووین رچرڈسن ہمارے وزیراعظم عمران خان کے مداح ہیں جب کہ احسان مانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔گورنر سندھ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایونٹ میں بھی غیر ملکی کھلاڑی پرجوش انداز میں شرکت کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain