تازہ تر ین

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے سر پر ڈوپٹہ ، سیاہ لباس پہن کر مسلمانوں سے تعزیت کی

کرائسٹ چرچ (آئی این پی‘ آن لائن) کرائسٹ چرچ حملوں پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونیٹی سے سیاہ لباس پہن کر تعزیت کا اظہار کیا، کالا دوپٹا بھِی سر پر اوڑھا۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسلم کمیونیٹی سے ملاقات کی اور مسلم خواتین کو گلے لگا کر تسلی دی۔ اس دوران وزیراعظم آرڈرن نے مسلم کمیونیٹی سے اظہار تعزیت کے لیے کالا دوپٹا بھِی سر پر اوڑھا اور حملے کی شدید مذمت کی۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن نے کہا ہے کہ انسانیت سوز واقعے کے مرکزی ملزم کے پاس اسلحہ کا باقاعدہ لائسنس تھا اور وہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی واچ لسٹ میں شامل نہیں تھا، واقعے سے پوری دنیا میں مسلم برادری کو شدید نقصان پہنچا ہے ،عالمی برادری کو امت مسلمہ کیساتھ اظہار یکجہتی کرنی چاہیے ۔۔ہفتہ کو ایک بیان میں وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے کہا اب وقت آگیاہے اسلحہ قوانین تبدیل کئے جائیں، واقعے میں ملوث شخص کے پاس بندوق کالائسنس تھا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا حکومت کےساتھ ملکرکام کر رہے ہیں،حملہ آورآسٹریلیااورنہ ہی نیوزی لینڈکی واچ لسٹ میں تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حملے کے فوری بعدپولیس نے کارروائی کی،حملہ آورپولیس کی تحویل میں ہے۔جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ متاثرہ کمیونٹی کی ہرممکن مدد کی جارہی ہے،ہماری پہلی ترجیح جاں بحق ہونیوالے افرادکی شناخت تھی،متاثرین کومالی پیکج دیاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کوکچھ چیلنجزدرپیش ہیں،اس لیے قانون سازی کریں گے۔خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نیوزی لینڈ نے امت مسلمہ سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاہ لباس پہن کر مسلم خواتین کو گلے لگایا اور کہا کہ واقعے سے پوری دنیا میں مسلم برادری کو شدید نقصان پہنچا ہے ،عالمی برادری کو امت مسلمہ کیساتھ اظہار یکجہتی کرنی چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain