تازہ تر ین

غیر ملکی ماہرین پاکستان کے سکیورٹی انتظامات سے مطمئن

کراچی (یواین پی)انٹرنیشنل سکیورٹی ایکسپرٹ رک ڈیکاسن نے پاکستان میں حفاظتی اور دیگر انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔گزشتہ روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کیلئے بہترین سکیورٹی و دیگر انتظامات کئے گئے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے ، اچھی بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سکیورٹی رپورٹ جلد آئی سی سی اور دیگر رکن بورڈز کو بھیجیں گے جس کے بعد کرکٹ بورڈز پر منحصر ہوگا کہ وہ اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجتے ہیں یا نہیں لیکن انہیں پی ایس ایل کے دوران انتظامات تسلی بخش نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جائزہ رپورٹ میں پاکستانی سکیورٹی حکام کی مستعدی سمیت تمام پہلوو¿ں کو اجاگر کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ہر کرکٹ بورڈ کیلئے کھلاڑیوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہوتی ہے جس پر وہ کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔ لیکن وہ بورڈز کے اعلیٰ عہدیدارروں کو مشورہ دیں گے کہ ا پنی ٹیمیں پاکستان بھیجیں۔ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہے اور امید ہے کہ جلد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو جائیگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain