تازہ تر ین

فلم دہلی گیٹ کاسکرپٹ دو سال میں مکمل کیا گیا ہے ‘ندیم چیمہ

لاہور(شوبزڈیسک )ہدایتکار ندیم چیمہ نے کہا ہے کہ رائٹر احمد کمال پاشا نے دو سال کی بھرپور محنت کر کے فلم دہلی گیٹ کا اسکرپٹ مکمل کیا ہے ،بڑے بجٹ کی فلم میں فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے نامور ستارے مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے ۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکرپٹ میں لاہور کی ثقافت پر فوکس کیا گیا ہے جبکہ فلم میں مختلف سچوئیشن کا خوبصورت امتزاج نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے خدا کی ذات پر بھروسہ ہے کہ جب یہ فلم ریلیز ہو گی تو کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی اور اس کے لئے تمام فنکار بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں اداکار جاوید شیخ، راشد محمود، یاسر خان، روما مائیکل، سوزین فاطمہ، خالد بٹ، موسی خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain