تازہ تر ین

فیس بک کا نیوزی لینڈ واقعے کی 15 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک ) فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کے واقعے کے 24 گھنٹے کے بعد اس نے حملہ آور کی لائیو اسٹریم ویڈیو کی 15 لاکھ نقول کو اپنی سائٹ سے ڈیلیٹ کیا۔خیال رہے کہ کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر دہشت گردی کے اس واقعے میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔فیس بک کی جانب سے ٹوئٹر پر پر بتایا گیا کہ اس نے اپ لوڈ کے دوران 12 لاکھ ویڈیوز کو بلاک کیا گیا جبکہ دہشتگرد کی ستائش یا حمایت پر مبنی لاکھوں ویڈیوز کو بھی اپنے پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیا۔اس مقصد کے لیے کمپنی نے آٹومیٹڈ ٹیکنالوجیز اور انسانی ماڈریٹرز کی مدد لی گئی۔فیس بک نے یہ نہیں بتایا کہ آخر وہ 3 لاکھ ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے کے موقع پر پکڑنے میں کیوں کامیاب نہیں ہوسکی، اس طرح ناکامی کی شرح 20 فیصد بنتی ہے۔فیس بک کی ترجمان میا گارلیک نے بتایا کہ کمپنی اس ویڈیو کے ایسے ایڈٹ ورڑن بھی ڈیلیٹ کررہی ہے جس میں تشدد کو نہیں دکھایا گیا۔کرائسٹ چرچ میں دہشتگرد حملے کے بعد سے فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب نے اس کی ویڈیوز ہٹانے کا کام شروع کردیا تھا مگر یہ کمپنیاں گھنٹوں تک اسے پھیلنے میں روکنے میں ناکام رہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain