تازہ تر ین

مسلمانوں کیخلاف نفرت کا پرچار معمول بن گیا ہے: امریکی میڈیا

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ٹی وی نے کہاہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کا پرچار معمول بنتا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے اسلاموفوبیا کو روکنا ہوگا۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے خلاف نفرت کا پرچار معمول بنتا جارہا ہےجبکہ دنیا کو مسلمانوں کو تعصب کی نظر سے دیکھنے کے بجائے انسان کی حیثیت سے دیکھنا ہوگا۔امریکی صحافی پیٹر برجن نے لکھا کہ مسلمانوں کے خلاف منافرت اور دہشتگردی کے فروغ کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔دوسری جانب امریکی اخبار نے لکھا کہ نسلی تعصب ہی لوگوں کو تشدد پر ا±کساتا ہے، اس کی ابتدا ءنظریات اور انتہا خونریزی ہے۔ آج جسے آپ اپنا بھائی سمجھتے ہیں کل کو آپ کا قاتل بن سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain