تازہ تر ین

فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی :ریشم

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس عمل سے ہمت اور حوصلہ مزید کم ہوتا ہے ،فلم انڈسٹری کی ترقی کا پیمانہ بلا تعطل فلموں کا بننا ہے اور موجودہ حالات میں یہ کام حکومت کی سرپرستی کے بغیر بہت مشکل ہے ، متعلقہ وزارت کو نہ صرف فلم انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے بلکہ نئے آئیڈیاز کو زیر بحث لانا چاہیے ۔ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ فلم انڈسٹر ی کے زوال کی بے شمار وجوہات ہیں مگر اس کا رونا رونے کی بجائے ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے آگے کی طرف چلنا ہوگا ۔ پاکستان میں دوبارہ سے بہترین فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں لیکن یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اور اس سے کسی صورت بھی انڈسٹری کو وہ عروج حاصل نہیں ہو سکتا ۔
جو ایک کامیاب انڈسٹری کیلئے ضروری ہوتا ہے ۔ ریشم نے کہا کہ بہت سے لوگ اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں ،حکومت ایسے لوگوں کا خیر مقدم کرے اور ان کے ساتھ جوائنٹ ونچر کا اعلان کرے جس سے چند سالوں میں بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain