تازہ تر ین

فلم ”چھلاوا “کا پوسٹر آگیا‘ عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی

کراچی(شوبز ڈیسک )پاکستانی ہدایت کار وجاہت رﺅف طویل عرصے سے اپنی نئی فلم پر کام کررہے ہیں تاہم اس کے حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔اب تک صرف شوٹنگ کے دوران کی ویڈیوز ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد چند روز قبل وجاہت رف نے اپنی آنے والی فلم چھلاوا کے نام کا اعلان کیا تھا۔مرکزی اداکارہ مہوش حیات کے کردار زویا کی جھلک بھی آگئی۔ پوسٹر میں مہوش عروسی جوڑے میں نظر آئیں، جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ بھاگنے کو تیار ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل وجاہت رﺅف نے ویڈیو کے ذریعے انہوں نے فلم کی کاسٹ کا بھی اعلان کیا تھا۔فلم میں مہوش حیات، اظفر رحمن، زارا نور عباس، اسد صدیقی، عاشر وجاہت، محمود اسلم اور عدنان شاہ ٹیپو کام کرتے نظر آئیں گے۔فلم عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain