تازہ تر ین

ایپل نے 2 نئے آئی پیڈ ٹیبلیٹ متعارف کرادیئے

لاہور(ویب ڈیسک)یپل نے 2 نئے آئی پیڈ ٹیبلیٹ متعارف کرادیئے ہیں جن میں پینسل سپورٹ اور آئی فون ایکس ایس میں موجود اے 12 بائیونک چپ دی گئی ہے۔آئی پیڈ ائیر 10.5 انچ جبکہ آئی پیڈ منی 7.9 انچ اسکرین کے ساتھ ہے۔خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے 25 مارچ کو ایک ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے مگر اپنے نئے ٹیبلیٹس اس کمپنی نے اس سے پہلے ہی متعارف کرا دیئے ہیں۔آئی پیڈ ائیر میں 10.5 انچ ریٹینا ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 8 میگا پکسل بیک کیمرا اور 7 میگا پکسل فیس ٹائم کیمرا دیا گیا ہے۔اے 12 بایونک پراسیسر نیورول انجن کے ساتھ ہے جبکہ 64 یا 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن کے ساتھ یہ آئی پیڈ وائی فائی اونلی یا وائی فائی پلس سیلولر کے ورڑن میں دستیاب ہوگا۔اس کے علاوہ ای سم سپورٹ، 10 گھنٹے بیٹری لائف اور ہیڈفون جیک سپورٹ موجود ہے اور اس کی قیمت 499 ڈالرز سے شروع ہوگی۔اس کے مقابلے میں آئی پیڈ منی میں 7.9 انچ ڈسپلے ٹچ اائی ڈی سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ اے 12 چپ اور پینسل سپورٹ اس میں بھی موجود ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain