تازہ تر ین

کریم پر کمائی کے لیے ’اخلاقیات کا جنازہ‘ نکالنے کا الزام

لاہور( ویب ڈیسک) آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی مشرق وسطیٰ کی کمپنی ’کریم‘ اپنے صارفین کی تعداد بڑھانے یا لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف اوقات میں مختلف اسکیمیں شروع کرتی رہتی ہے۔کریم جہاں مختلف اسکیمیں شروع کرتی ہے، وہیں وہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اشتہارات بھی مختلف بناتی ہے۔لوگوں کی توجہ حاصل کرنے اور اپنی کمائی بڑھانے کے لیے ’کریم‘ نے حال ہی پاکستان کے مختلف شہروں میں ’کریم بائیک‘ کی تشہیر کے لیے بل بورڈز ا?ویزاں کیے۔ان بل بورڈز پر لکھے گئے جملے پر لوگوں نے شدید اعتراض کیا اور ’کریم‘ پر ’اخلاقیات کا جنازہ‘ نکالنے کا الزام لگایا۔’کریم‘ کی جانب سے ا?ویزاں کیے گئے بل بورڈز پر لکھا گیا کہ ’اپنی شادی سے بھاگنا ہو تو کریم بائیک کرو‘ ساتھ ہی اس بل بورڈ میں عروسی لباس میں ملبوس دلہن کی تصویر بھی دی گئی۔
کریم کے اس بل بورڈ پر لوگوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کئی افراد نے ’کریم‘ کے اس اشتہار کو ’پاکستانی اقدار اور معاشرے کی اخلاقیات کے جنازے‘ کے مترادف قرار دیا۔’کریم‘ کے اشتہار پر اتنے لوگوں نے ٹوئیٹس کیے کہ یہ پاکستان کے تین مقبول ٹرینڈز میں شامل رہا۔ایک موقع پر یہ ٹرینڈ ٹاپ پر ا?گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain