تازہ تر ین

محمد حسنین پی ایل ایس کی بہترین دریافت،طاہرشاہ,اگلی بار مکمل پی ایس ایل پاکستان میں کرانےکافیصلہ خوش آئند،سابق کرکٹرکی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ انتظامی امور کے لحاظ سے پی ایس ایل بہترین ایونٹ رہا پھر لوگوں کا جوش و خروش اور شائقین کرکٹ اور پوری عوام کی جانب سے پاکستان کے حق میں نعرے انتہائی خوش آئند ہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کے آئندہ تمام میچز پاکستان میں کرانے کا اعلان کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔پی ایس ایل سے آئندہ بھی نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔محمد حسنین پی ایل ایس کی بہترین دریافت ہیںوہ آگے جا کر مزید پالش ہو گا سپنرز کسی بھی ٹیم کے لئے ناگزیر ہیں۔ پی ایس ایل کی چمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہوم ورک بہترین تھا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شائقین کو ہاتھ ہلا کر خوش آمدید کہنا اور عوام کا بھرپور انداز میں تالیاں بجاکر ان کا استقبال کرنا اس بات کی نشانی ہے کہ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain