تازہ تر ین

ممبر الیکشن کمیشن کیلئے حکومت اپوزیشن مشاورت ہونی چاہئے: کنور دلشاد، اقلیتوں کی حفاظت کیلئے قوانین زیادہ جامع اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے:احمر بلال ، کرپشن کیخلاف انکوائری سپریم کورٹ کے حکم پر تیز ہوئی:شاہ خاور کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہر قانون احمر بلاول یوسف نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مسجد میں جس نے بھی حملہ کیا اسے سزا ملنی چاہئے کسی بھی مذہب کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے نہ کسی مذہب کے خلاف کوئی بات کرنی چاہئے یہ انسانی بنیادی حقوق میں شامل ہے۔ چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”نیوز @سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی حفاظت کے لئے قوانین مضبوط کرنے اور سیاسی روئیے تبدیل کرنے کی بھی ضرورت ہے اس کے لئے بین الاقوامی طور پر ملکوں کا ایک دوسرے سے تعاون بھی ضروری ہے۔
تجزیہ کار شاہد لطیف نے کہا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی دہشتگردی ہو، حملہ آوروں کا تعلق مسلمانوں سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے، ہمیں اس صورتحال کیخلاف اپنا موقف کھلم کھلا دنیا کو بتانا ہے کہ اسلام تشدد و نفرت کا دین نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ میں حملہ کرنے والے غیر مسلم کا مسلمانوں سے تعلق جوڑا جائے گا اور اگر نہ جڑا تو اسے نفسیاتی مریض کہہ کر اسکی جان چھڑائی جائے گی، دہشتگرد قرار نہیں دیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ مسجد حملے کا ٹارگٹ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم تھی،مگر انہوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ نیوزی لینڈ کو کرکٹ بندش کا دھبہ لگنے سے بچایا جائے گا۔
ماہر قانون شاہ خاور نے کہا کہ نیب قوانین کے مطابق چیئرمین نیب کو اختیار حاصل ہے کہ وہ پاکستان میں کہیں بھی کرپشن کی تحقیقات یا مقدمے کے ٹرائل کا آرڈر کر سکتے ہیں۔ کرپشن کے خلاف انکوائری سپریم کورٹ کے حکم پر تیز ہوئی ہے۔نیب پر بھی اپنی آزادانہ حیثیت ثابت کرنی ہے ایسا تاثر نہیں جانا چاہئے کہ نیب جانبدار ہے اور کسی کے دباﺅ میں نہیں۔
سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاہ نے کہا کہ ممبر الیکشن کمشنر کی تقرری پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مشاورت ہونی چاہئے اگر آپس کے اختلافا ت کے باعث ایسا نہیں ہوتا تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain