تازہ تر ین

لاہور سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں آج مطلع ابرآلود رہیگا

لاہور (اے پی پی) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں (آج) منگل کے روز مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، کشمیر،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم کوئٹہ، قلات ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے نوکنڈی میں4، قلات میں3، دالبندین، خضدارمیں1 اور کشمیر کے کوٹلی1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سوموار کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہاجبکہ ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کی تفصیل کے مطابق کالام میںمنفی4، پاراچنار میںمنفی3، استورمیں منفی2 اور گوپس میں منفی1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain