تازہ تر ین

فواد خان کی ” دا لیجنڈ آف مولا جٹ“ نئی رکاوٹوں کا سامنا

لاہور(شوبزڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے پروڈیوسر کو فلم کا نام، کرداروں اور مکالموں کے استعمال سے تاحکم ثانی روک دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کورٹ میں فلم کےخلاف درخواست میںموقف اختیار کیا گیا کہ فلم مولاجٹ سے متعلق تمام حقوق انکے پاس ہیں لیکن بلال لاشاری نے غیر قانونی طور پر اس کا ریمیک کیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ کاپی رائٹ قانون کے تحت بلال لاشاری اپنی فلم میں مولا جٹ، کرداراور ڈائیلاگز استعمال نہیں کرسکتے لیکن اجازت کے بغیر ناصرف فلم کا نام استعمال کیا گیا بلکہ کردار اور ڈائیلاگز بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔ عدالت نے فلم مولا جٹ کا ٹائٹل، ڈائیلاگ، کردار اور نام استعمال کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔واضح رہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جانی ہے۔ فواد خان مولا جٹ جبکہ حمزہ عباسی نوری نت کے کردارمیں نظر آئیں گے۔70 کی دہائی میں مولاجٹ میں یہ کردار سلطان راہی اور مصطفی قریشی نے ادا کیے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain