تازہ تر ین

تیز رفتار ی کے تمام ریکارڈ توڑنے والا ”ارمانڈو“21کروڑ روپے میں نیلام

برسلز (ویب ڈیسک)بیلجیئم میں ارمانڈو نام کا کبوتر 21کروڑ روپے میں نیلام ہواہے جوکسی پرندے کی مہنگی ترین نیلامی شمار کی جارہی ہے ، ارمانڈو نے کبوتروں کے تیز رفتار اڑان بھرنے کے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔جرمنی نیوز ایجنسی کے مطابق برسلز میں ارمانڈو نامی تیز رفتار کبوتر کی نیلامی کاعمل خاصا دلچسپ رہاہے ، چین کے دو شہریوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا گیا، بالآخر ارمانڈو 15لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔ کسی کبوتر کی خریداری کے لئے یہ اب تک کی سب سے بڑی اور تین گنا زیادہ لگائے جانے والی بولی تھی، نیلامی کروانے والی کمپنی نے بھی اس بات کا اعتراف کیاہے کہ ان کی جانب سے اتنی مہنگی نیلامی کا سوچا بھی نہیں گیا تھا۔ تیز اڑان بھرنے میں ارمانڈو اپنی مثال آپ ہے۔ ارمانڈو نے ابھی تک کے کبوتروں کے تیز رفتاری اور طویل وقت تک اڑنے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ،یہی اس کی انفرادیت کی وجہ ہے۔ اس تیز رفتار کبوتر کو خریدنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جبکہ ارمانڈو کے پہلے مالک کانام جوید ورشوٹ تھا۔واضح رہے کہ چین کے لوگوں کی پرندوں کے ساتھ محبت جتنی پرانی ہے، مغربی یورپ کے ملک بیلجیئم میں پرندوں کی نیلامی کا یہ کھیل بھی اتنا ہی پرانا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain