تازہ تر ین

کسی بھی قیدی کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارکاشف بشیر نے کہا ہے کہ طبی بنیادوں پر نواز شریف کی ایک درخواست پہلے بھی رد ہو چکی ہے دراصل نواز شریف ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں لیکن اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے میرے خیال میں نواز شریف کو ضمانت نہیں ملنے والی کیونکہ انہیں کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا علاج ملک میں نہ ہو۔ چینل ئیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازکی کسی بات پر یقین نہیں آتا،سڑکیں صاف ہونے کے پیسے تک حمزہ شہباز لیتے تھے۔وزیراعظم عمران خان کا ٹکراﺅ بڑے مافیا سے ہے ، عمران خان کو پنجاب میں آگے آنا پڑے گا۔میڈیا کو اپشوز پر بھی بات کرنی چاہئے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی جانب سے پارلیمنٹ میں تلاوت قرآن کرانا خوش آئند ہے۔
کالم نگار شاہد بھٹی نے کہا کہ چیف جسٹس ایک تخلیقی انسان بھی ہیں چیزوں کو گہرائی سے دیکھتے ہیں۔نواز شریف کو جیل میں بہت سی سہولیات حاصل ہیں جو دوسرے قیدیوں کو نہیں۔نواز شریف چاہتے ہیں انہیں باہر بھیجا جائے کیونکہ وہ تین مرتبہ وز یراعظم رہ چکے ہیں۔سب نے تبدیلی کے نعرے کو قبول کیا لیکن تبدیلی آنی بھی چاہئے عمران خان کے اپنے وزراءبیانات سے انہیں ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔ملکی معیشت بہتر کرنا بہت ضروری ہے۔نیوزی لینڈ ایک بڑی فلاحی ریاست ہے ۔
کالم نگار رحمت علی رازی نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر سیاست خود ن لیگ ہی کر رہی ہے نواز شریف کی باڈی لینگوئچ سے لگتا نہیں وہ بیمار ہیں۔میں سمجھتا ہوں نواز شریف پیسے دیں اور جہاں جانا ہے جائیں آخر انہوں نے لوٹ مار تو کی ہے عوام اب معاف کرنے کو تیار نہیں۔بیوروکریسی میں ابھی تک اربوں کھانے والے لوگ ہی بیٹھے ہیں سب پرانی بھرتی ہے کرپشن کرنے والے معافی کے حق دار نہیں۔مریم نواز نے اپنے والد کا بیڑا غرق کیا۔عمران خان کی ٹیم میں بھی ناقص لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی پر میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو سلیوٹ کرتا ہوں۔راہداری کھلنے سے پاکستان کا سکھ کمیونٹی پر مثبت اثر پڑے گا۔
سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا کہ عدالت میں جو رپورٹ پیش کی گئی اس سے بظاہر تو لگتا ہے میاں صاحب بہت بیمار ہیں۔کسی قیدی کو باہر بھیجنے کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔میرے خیال میں کسی کو بھی کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔قانون سازی اور معیشت پر بات ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ واقعے پر پوری دنیا نے افسوس کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain