تازہ تر ین

رنگ برسے بھیگے چنر والی ۔۔۔پا کستان سمیت دنیا بھر میںہو لی کا تہوا ر جا ری

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ‘ہولی’ بھرپور جوش و خروش سے منارہی ہے۔ملک کے مختلف حصوں میں جہاں جہاں ہندو برادری کے افراد رہائش پذیر ہیں وہاں ہولی کی خوشیاں منائی جارہی ہیں، تھر کا صحرا بھی ہولی کے رنگوں میں رنگ گیا ہے۔اسکولوں اور کالجوں میں بھی ہولی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جہاں لوگ رقص اور رنگوں سے خوب لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔لاہور میں شام پانچ بجے راجپوت سوسائٹی اور ملک شادی ہال گلبرگ نمبر 3 میں ہولی فیسٹول منایا جائے گا جب کہ کراچی میں ہولی کی تقریب شام 6 بجے سولجر بازار میں ہوگی۔سکھر میں رات 9 بجے ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس میں 23 مارچ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا جائے گا اور ہندو برادری ملک سے محبت کا اظہار کرے گی۔حیدرآباد میں دوپہر 3 بجے جامشورو روڈ پر ہولی کی تقریب منعقد ہوگی۔اس موقع پر حکومت پاکستان اور سیاسی رہنماو¿ں کی جانب سے بھی ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد پیش کی اور اسے رنگوں کا تہوار قرار دیتے ہوئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پیغام میں ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ سب مل کر امن اور خوشیوں کا پیغام پھیلاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain