تازہ تر ین

وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سروسز چیفس کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے ملاقات کی ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور نیول چیف ظفر محمود عباسی نے وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق ملاقات میں ملک کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کے بارڈرز کی سکیورٹی کے بارے میں وزیر اعظم کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا جبکہ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے، پاکستان کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا اور آئندہ بھی اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain