تازہ تر ین

دنیا پاکستان کی جوہری عدم پھیلاﺅ کیلئے عملی اقدامات کو سراہتی ہے، دفترخارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ دنیا پاکستان کی جوہری عدم پھیلاﺅ کے لئے عملی اقدامات کو سراہتی ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول پر پاکستان اور چین کے مابین اجلاس ہوا، اجلاس میں چین کی وزارت تجارت کے وفد نے شرکت کی، چینی وفد کی قیادت وزارتی ڈپٹی سیکرٹری جیانگ کیان لیانگ نے کی جب کہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ڈی جی ڈاکٹر ظفر علی نے کی۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں تذویراتی برآمدی کنٹرولز ماہرین نے باہمی تجربات اور عملی اقدامات پر غور کیا اور بین الایجنسی رابطہ، دوہرے استعمال کی اشیاءکی لائسنسنگ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جب کہ قوانین کے عملی نفاذ کیلئے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ پر بھی غور کیا گیا۔ چینی وفد نے پاکستان کی عالمی معیار کی تذویراتی برآمدی کنٹرولز پالیسیوں کو سراہا جب کہ دونوں ممالک نے باہمی مشاورتی عمل کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، عالمی برادری کیساتھ مشترکہ فوائد کیلئے باہمی تجربات کے تبادلے پر یقین رکھتا ہے، دنیا پاکستان کی جوہری عدم پھیلاﺅ کیلئے عملی اقدامات کو سراہتی ہے، عالمی برادری، مضبوط برآمدی کنٹرولز کیلئے پاکستانی کاوشوں کی معترف ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain