تازہ تر ین

قومی سکواڈ کی شارجہ میں بھر پور مشقیں ،آسٹریلیا سے پہلا ون ڈے کل

شارجہ(نیوزایجنسیاں) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔میچزسے قبل قومی سکواڈنے ٹریننگ کاباقاعدہ آغازکردیا۔گرین شرٹس نے گزشتہ روزشام چھ سے نو بجے تک پریکٹس سیشن کیا،نوجوان فاسٹ باﺅلرمحمدحسنین لہوگرماتے نظرآئے۔جنید خان اورمحمدعباس بھی لائن ولینتھ بہتربنانے میں کام کرتے نظرآئے۔بلے بازوں نے اپنی غلطیوں پرقابوپانے کےلئے خصوصی مشقیں کیں۔ اوپننگ بلے بازوں شان مسعود اورامام الحق کی بیٹنگ پرخصوصی فوکس رہا۔پاکستانی سکواڈآج بھی ٹریننگ کریں گے۔آسٹریلین ٹیم نے دوسرے روزبھی اپنا پریکٹس سیشن کیا۔شارجہ میں پہلاون ڈے کل پاکستانی وقت کے مطابق شام4بجے شروع ہوگا۔ ،میزبان ٹیم کی کمان شعیب ملک کو سونپی گئی ہے۔پاکستان نے سیریزکےلئے 6کرکٹرز کپتان سرفراز احمد، فخرزمان، بابراعظم، حسن علی، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیاہے۔جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کھیلنے والے اسکواڈ میں شامل حسین طلعت ڈراپ ہوئے،محمد حفیظ تاحال پی ایس ایل میں ہونے والی انگوٹھے کی انجری سے مکمل نجات پانے کے لیے کوشاں ہیں۔آرام کرنے والے کھلاڑیوں کا خلا پر کرنے کے لیے عمراکمل اور جنید خان کی واپسی ہوئی، انجری کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز نہ کھیل پانے والے حارث سہیل کا بھی کم بیک ہوا۔دونوں ممالک کے مابین ابتک کھیلے گئے ون ڈے میچز میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے،اب تک 98ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا 62ون ڈے میچوں میں کامیابی حاصل کر چکا جبکہ پاکستان صرف 32میچوں میں فتح یاب ہوا۔نام نہاد بھارتی سورماں کو گھر میں گھس کر3-2 سے زیر کرنے والی آسٹریلوی ٹیم بھرپور قوت سے گرین شرٹس کے حوصلے آزمائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain