تازہ تر ین

بلاول کے وزیراعظم بننے کا ابھی وقت نہیں آیا ،موروثی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے: عبدالباسط ، زرداری ،بلاول میں پالیسی کا فرق، ملک میں الزامات کی سیاست نہیں ہونی چاہیے: آغا باقر ، دانش و سیاست بلاول کے خون میں ہے ، تمام اختلافات بھلا کر نواز شریف سے ملنے گئے: منورا نجم ، حقیقی سیاست بہت تلخ ، نواز شریف کی بیماری کی سیاست نے حکومت کو آگے لگا رکھا ہے: خالد چودھری ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیوکے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار عبدالباسط خان نے کہا کہ وزیراعظم کے بارے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کا بیانیہ ایک ہے کہ عمران خان کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں۔احتساب دونوں جماعتوں کو پسند نہیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی بے جان ، تحریک انصاف جاندار ہوئی ہے۔ عام پاکستانی کا موقف ہے کہ عمران خان کھرے آدمی ہیں لیکن انکی ٹیم اچھی نہیں۔بلاول کے وزیراعظم بننے کا ابھی وقت نہیں، موروثی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے۔بلاول کو موجودہ حکومت میں وزیر خارجہ دیکھنا چاہتا ہوں، یہ وہ خوبی ہے جو انہیں انکے نانا سے ملی ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کو حکومت پاکستان نے زندہ نہیں رکھا ،بھارت میں ممبئی حملوں پر فلم بنا دی گئی۔آصف زرداری بطور سیاسی قوت خیبر پختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے کردار سے دنیا کے دل جیتے اور بحیثیت عورت اصلاحات کر کے دنیامیں مثال قائم کی ۔نیوزی لینڈکے مسلمان خود کو محفوظ تصور کر رہے ہیں ۔ میزبان تجزیہ کار آغا باقر کا کہنا تھا کہ زرداری اور بلاول میں پالیسی کا فرق رہاہے، بیٹا باپ سے زیادہ قابل بھی ہو سکتا ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس کیس پر خاتون وکیل راحیلہ کو بھارتی عدالت نے شہادت ہوتے ہوئے کیس لڑنے کی اجازت نہیں دی ، پاکستان نے یہ ایشو بھی نہیں اٹھایا۔ پاکستان حکومت اپوزیشن اور اپوزیشن حکومت کا کردار ادا کررہی ہے۔پاکستان میں الزامات کی سیاست کا کلچرہے۔ کالم نگار منور انجم نے کہا کہ بلاول نے اپنے ٹویٹ میں اشارہ دیا کہ عمران خان کی ڈوریں کہیں اور ہلتی ہیں۔ دانش و سیاست بلاول کے خون میں ہے۔شیخ رشید سیاستدان نہیں۔ تحریک انصاف حکومت سفارتی سطح پر ناکام ہوچکی ہے۔حکومت اٹھارویں ترمیم ختم کرنا چاہتی ہے کیونکہ انکی تاریں کھینچنے والوں کو کچھ نہیں مل رہا۔ بلاول اختلافات بھلا کر نواز شریف سے ملنے گئے۔ تجزیہ کار خالد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پتلی تماشے پہلے دن سے جاری ہیں۔ جو باتیں عمران خان کہتے رہے آج کوئی اور کہہ رہا ہے تو تکلیف ہو رہی ہے، حقیقی سیاست بہت تلخ ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس اندوہناک سانحہ پر سیاسی فیصلہ آیا، تیسری دنیا کا یہی المیہ ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تعریف کرنے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا کہ پاکستان میں اقلیتوں کی عبادتگاہوں پر حملوں پر پاکستان حکومت کیا اقدامات کرتی رہی۔نواز شریف کی بیماری کی سیاست نے حکومت کو آگے لگایا ہوا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain