تازہ تر ین

وزیر اعظم عمران خان کی گیس اوور بلنگ پر تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے عوام اضافی بوجھ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے وزیر پیٹرولیم کو اوور بلنگ پر تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات بھی دیے ۔ وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ زائد گیس بل وصولی کی ایک ایک پائی عوام کو واپس دی جائے گی، 30جون تک صارفین کے کیسز کی تصدیق کی جائے گی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain