تازہ تر ین

کراچی: 15 منٹ میں دارالعلوم کورنگی کی 2 گاڑیوں پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی (ویب ڈیسک ) نیپا چورنگی اور نرسری میں 30 منٹ کے دوران دارالعلوم کورنگی کی گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پہلے واقعے میں نیپا چورنگی پر مولانا عمر شہاب جب کہ نرسری پر دوسرے واقعے میں مولانا تقی عثمانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کا کہنا ہے مولانا تقی عثمانی گاڑی میں سوار تھے لیکن وہ اس میں محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ یونیورسٹی روڈ پر نیپا چورنگی پر 2 موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے ٹویوٹا کرولا کار ATF-908 پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ایک گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں مولانا عامر شہاب زخمی ہوئے اور ان کا ڈرائیور صنوبر خان جاں بحق ہوئے۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب پیش آیا جہاں پر ایک کالے رنگ کی ہنڈا سوک کار BKE-748 پر فائرنگ کی گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کار میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق دوسری گاڑی محمد تقی عثمانی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain