تازہ تر ین

پریانکا چوپڑا کی ٹیم مجھ پرحملے کررہی ہے، ارمینا خان کا انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک) نامورپاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ٹیم جعلی اکاﺅنٹ سے ان پرسائبر حملے کررہی ہے۔خوبرو پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران جنگ کی حمایت کرنے پربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آپ خود کواقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکہتی ہیں لیکن آپ سے بڑی منافق کوئی نہیں۔ ارمینا خان کی جانب سے پریانکا کی حقیقت بیان کرنا بھارتیوں کو پسند نہیں آیا اورانہوں نے ارمینا خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔گزشتہ روزارمینا خان نے ٹوئٹرپرانکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پریانکا کی ٹیم جعلی اکاﺅنٹ بنا کران کے ٹوئٹراکاﺅنٹ پرمسلسل اشتعال انگیزاوربے ہودہ تبصرے کرکے ان پرحملے کررہی ہے۔ایک اورٹوئٹ میں ارمینا خان نے ان بے ہودہ تبصروں پر مبنی بھارتیوں کے ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ وہ عارضی طورپریہ ٹوئٹس شیئر کررہی ہیں تاکہ دنیا کو پریانکا چوپڑا اوران کی ٹیم کی حقیقت معلوم ہوسکے۔پریانکا کی ٹیم کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ارمینا کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں منافق بھی قرار دیا اورکہا کہ ارمینا اپنی فلم ”شیردل“ کی تشہیرکررہی ہیں جو جنگ پر مبنی ہے اور خود پریانکا پرجنگ کی حمایت کرنے کا الزام لگارہی ہیں۔ چند لوگوں نے یہ تک کہا کہ ارمینا کو پریانکا سے معافی مانگنی چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain