تازہ تر ین

عمرا ن خان نے اخباری مالکان سے ملاقات میں حوالہ دیا کہ ضیاشاہد نے منشور بنائے یہ بڑی مدد کی : امجد اقبال ،پاکستان مخالف کارروائیوں میں سی آئی اے ، راء، مساد ملوث ہے ، کاشف بشیر ، حکومت سرکاری افسروں کو تحفظ دے تاکہ وہ فیصلے کرتے وقت نہ گھبرائیں: عبدالباسط ، مہاتیر محمدمستند لیڈر، انکا دورہ دورس اثرات مرتب کریگا: ناصر اقبال ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارعبدالباسط خان نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی کا حملے میں محفوظ رہنا پاکستان کے لیے نیک شگون ہے۔فوج اور رینجرز ہمیشہ قربانیاں دیتی ہے، سول فورسز کو قابل ہونا چاہیے۔وزیراعظم کی اخبار مالکان سے ملاقات میں چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیا شاہد بھی شامل ہوئے۔حکومت سرکاری افسران کو تحفظ دے تاکہ وہ فیصلے کرتے وقت نہ گھبرائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مقابلہ پرانے سیاستدانوں سے ہے انہیں وقت دینا چاہیے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اقلیتوں کیساتھ اظہار یکجہتی کر کے پاکستان کے لیے مثال قائم کی۔عمران خان تعمیری کام کریں ، اداروں کیساتھ تحمل و بردباری کا مظاہر کریں۔کالم نگار کاشف بشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف کاروائیوں میں سی آئی اے، را اور موسادٹرائیکا ہے۔کراچی مفتی تقی عثمانی پر حملہ افسوسناک،پولیس اور سویلین قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی اور کراچی کی صورتحال پر خطرناک الارمنگ ہے۔ پولیس میں جزااور سزا کا کوئی قانون نہیں، پولیس بدمعاش بنی ہوئی ہے۔ عمران خان قومی لیڈر کا کردار نبھائیں ، گیس کے ذخائر پر وقت سے پہلے افواہیں نہ اڑائیں۔ گزشتہ 10سال میں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ،حکومت کا بیوروکریسی پر قابو نہ پانا اور تبدیل نہ کرنا انکی انتظامی نااہلی ہے۔کوئی شک نہیں عمران خان قوم کی تقدیر بدلنا چاہتاہے۔ عثمان بزدار آزاد وزیراعلیٰ ، فیصلے خود لیتے ہیں۔ بین المذاہب ہم آہنگی میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سا کردار کبھی نہیں دیکھا،انہوں نے دنیا میں مسلمانو ں پر سے دہشتگردی کے دھبے مٹا کر ٹرمپ کے منہ پر تمانچا مارا، اسلامی تعلیمات کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا۔میزبان تجزیہ کار امجد اقبال نے کہا کہ ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی شہرت پوری دنیا جانتی ہے۔مفتی تقی پر حملہ حکومت کی کالعدم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کاروائی کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ اخباری مالکان سے ملاقات میں وزیراعظم نے ضیا شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا منشور بنانے میں ضیا شاہد نے بہت مدد کی ، منشور میں عام غریب آدمی کی بھلائی کی بات کی۔حکومت کو ملائشیا کیساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہیے۔کالم نگار ناصراقبال خان کا کہنا تھا کہ مہاتیر محمد مستند لیڈر، عالمی وقار رکھتے ہیں۔ انکا دورہ پاکستان دورس اثرات مرتب کرے گا۔ پاکستان مخالف شیطانی قوتوںکا ٹرائیکا ہے،مفتی تقی پر حملے کا حدف انکی شہادت اور پاکستان میں اشتعال پیدا کرنا تھا۔پاکستان کی باشعور لیڈرشپ اور عوام نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا ۔ عوام پولیس کو فوج کی طرح آزاد اور سیاستدان فوج کو پولیس کی طرح اپنے نرغے میں کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان میں زرعی شعبے ، تیل ، گیس اور معدنیات کے ذخائر کو استعمال میں لایا جائے تو پاکستان پر ڈالرز کی بارش ہونے لگے گی۔ پاکستان اپنے مخالف بھارت کو مفت نمک بھیج رہا ہے اور وہ اسے بیرون ملک بھیج کر اربوں کما رہا ہے۔او آئی سی، مسلم ممالک ہر محاذ پر مقابلہ کیے بغیر اسلام فوبیا کو ختم نہیں کر سکتے۔بزدار جیسا وزیراعلیٰ ہو توٹیم کیا کام کرے گی۔جنگیں جرنیل لڑتے ہیں فوجیں نہیں کمانڈ اہل آدمی کے پاس ہونی چاہیے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain